ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: روسی بیوی نے ہندوستانی شوہر پر لگایا جہیز ہراسانی کا الزام۔ پولیس نے درج کیا کیس

اڈپی: روسی بیوی نے ہندوستانی شوہر پر لگایا جہیز ہراسانی کا الزام۔ پولیس نے درج کیا کیس

Sat, 28 Dec 2019 20:55:06    S.O. News Service

اڈپی 28/دسمبر(ایس او نیوز) اڈپی سے تعلق رکھنے والے پربھاکر شیٹی نامی شخص کی روس کی رہنے والی بیوی نے اپنے شوہر پر جہیز ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے اڈپی کے ویمنس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔جس کے بعد پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پربھا کر شیٹی نے 1999میں ممبئی میں ایک روسی خاتون جولیا سے شادی کرلی تھی۔ پھر کچھ دنوں بعد وہ دونوں امریکہ منتقل ہوگئے اور وہیں پر سکونت اختیار کرلی۔ ان کے دو بچے بھی ہیں۔مگر اب جولیا نے اڈپی میں پولیس کے پاس جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق پربھا کر شیٹی نے شادی کے کچھ دن بعد ہی جہیز کی مانگ کرتے ہوئے اس کو ہراساں کرنا شروع کیاتھا۔  بار بارمارپیٹ اور تذلیل کرنے کے ساتھ اس کے شوہر نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔


Share: